جمعرات 02 مئی 2024

جنوبی کوریا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوریا (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا ۔شام 5 بج کر 19 منٹ پر جنوبی کوریا کے جنوب میں واقع مشہور سیاحتی جزیرے جیجو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز جیجو جزیرے سے چند کلومیٹر دور جنوب مغربی شہر سوگیپو سے 41 کلومیٹر دور سمندر میں 17 کلومیٹر گہرائی میں نوٹ کیا گیا۔ زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ جیجو نامی جزیرے میں کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں اور ماہرین کے مطابق سمندر میں اتنی گہرائی تک کے زلزلے سے سونامی کے خطرات بھی بہت کم ہیں ۔ کوریا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس مرتبہ آنے والے زلزے کی جگہ کے 50 کلومیٹر کے دائرے میں 1978 سے لے کر اب تک 31 زلزلے آچکے ہیں۔اس مرتبہ آنے والا زلزلہ شدت کے لحاظ سے کوریا کی تاریخ کا 11واں بڑا زلزلہ ہے جبکہ 2016 میں کوریا کے جنوب مشرقی شہر گیانگجو میں سب سے زیادہ شدت 8۔5 کا زلزلہ آیا تھا۔

Facebook Comments