جمعرات 02 مئی 2024

ترکی:ایکسپورٹ فراڈ میں ملوث کتنے ملزمان گرفتار؟

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پولیس نے ایکسپورٹ فراڈ میں ملوث 28ملزمان کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ان ملزمان کو استنبول اور 6دیگر صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایکسپورٹ کے اعدادوشمار میں فراڈ کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ یہ آپریشن تاحال جاری ہے اور 23مزید ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے روس، پولینڈ، ہنگری، یوکرین، رومانیہ، کوسوو اور دیگر ممالک سے مختلف اشیاءدرآمد کیں اور جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس، ٹیکس ری فنڈ اور دیگر مدات میں ملک کو ایک اندازے کے مطابق 5کروڑ 33لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ ترک میڈیا کے مطابق اس جرائم پیشہ نیٹ ورک کچھ عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی اور اب ثبوت ہاتھ لگنے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments