پیر 06 مئی 2024

ڈالرمزید مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر

کراچی(دھرتی نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کےا ختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں دس پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 177.88 روپے سے بڑھ کر 177.98 روپے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 181روپے30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ڈالر مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2550 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔

Facebook Comments