جمعرات 09 مئی 2024

فواد چودھری :وزیر اعظم کے راشن پروگرام سے کتنے لاکھ خاندان رجسٹرڈ ؟

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کے راشن پروگرام سے اب تک 96 لاکھ خاندان جبکہ 10 ہزار کریانہ سٹور رجسٹر ہو چکے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پٌر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کے راشن پروگرام میں عوام کی شمولیت کا عمل جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں 10 ہزار کریانہ سٹور وزیر اعظم کے راشن پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ دو کروڑ گھرانوں کو آٹا ، دال اور گھی پر 30 فیصد کی رعایت ملے گی ۔

Facebook Comments