جمعرات 09 مئی 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ ، سعید غنی

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر سندھ سعید غنی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عائد کردہ جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کر دی ۔

الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر بلاول بھٹو ، مراد علی شاہ و دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ، سعید غنی نے پیش ہو کر کہا کہ مجھے نوٹس ملا تھا ، اس لئے آج پیش ہوا ہوں ، میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ مجھے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ، ضابطہ اخلاق کے تھت ترقیاتی کاموں کے اعلان پر کاررروائی ہوتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا جلسہ یوم تاسیس کی مناسبت سے تھا ، الیکشن کمیشن حکم کرے تو جرمانہ دینے کو تیار ہوں ۔

ممبر بلوچستان نے سعید غنی سے کہا کہ آپ کو جرمانے کے خلاف اپیل دائر کرنا ہوگی ۔

پیپلزپارٹی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا نوٹس واپس لے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خود بھی جرمانہ کیا اور کیس الیکشن کمیشن کو بھی بھیج دیا ، درخواست گزار کو سنے بغیر جرمانہ کرنا درست نہیں ۔

الیکشن کمیشن نے پی پی رہنماوں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Facebook Comments