جمعرات 09 مئی 2024

فواد چوہدری کاجسٹس(ر)وجیہہ الدین کیخلاف کریمنل کیس ،مگر کیوں

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے گھر کا خرچ جہانگیر ترین کی جانب سے ادا کیئے جانے کے الزامات پر جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس(ر)وجیہہ الدین کیخلاف کریمنل کیس فائل کررہےہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین کو وزیراعظم عمران خان نے عزت دی ،انہیں صد ر کا امیدوار بنایا ، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق جھوٹی بات منسوب کی ، کہا گیا کہ عمران خان کے گھر بنی گالہ کا خرچہ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں، جہانگیر ترین نے اس بات کی تردید کی ۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سوشل میڈیاپرکسی کی عزت نفس کاخیال نہیں رکھاجاتا،وزیراعظم کی عائلی زندگی اوربنی گالاکےگھرسےمتعلق جھوٹ بولاگیا،شہریوں کوآئین کاآرٹیکل 9 بنیادی حقوق فراہم کرتاہے،بدقسمتی سےہم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی دیکھ رہےہیں، آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی سےوزیراعظم بھی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےجس شخص پراحسان کیااس نےعمران خان کی ذات پرحملہ کیا،وزیراعظم نےکبھی قومی خزانےپربوجھ نہیں ڈالا، وزیراعظم کی ذات کونشانہ بنانےکی مذمت کرتےہیں،جہانگیرترین نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کےالزامات کی تردیدکردی ہے ۔

Facebook Comments