جمعرات 09 مئی 2024

افغان مہاجرین اور غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا متفقہ فیصلہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تین لاکھ افغانیوں کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین ، ویزا ختم ہونے والوں کو تین ماہ کا وقت دیا جائے گا ،طالبان کی حکومت بننے پر مہاجرین پاکستان آئے تھے ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہو گا ۔افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے 15 دسمبر کے اجلاس میں اہم وزراء ، سول و عسکری قیادت نے شرکت کی تھی ۔

Facebook Comments