اتوار 19 مئی 2024

لاہور ہائیکورٹ :سردیوں کی چھٹیاں کا حکم جاری

لاہور(دھرتی نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے حکومت کو 23 دسمبر سے 4 جنوری تک سکول بند کرنے کا حکم جاری کیا ، پنجاب حکومت نے سکول بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے نوٹیفکیشن جاری کریں ، سرکاری وکیل نے کہا کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ اس سے ٹریفک کم ہو گی اور سموگ میں بھی بہتری آئے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

Facebook Comments