جمعرات 09 مئی 2024

اس بار سردی کی چھٹیاں۔۔شفقت محمود

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سربراہ این سی او سی اسد عمر سے ملاقات کی، وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سردی زیادہ ہو رہی ہے، لوگوں نے چھٹیوں کے حوالے سے پلان کیے ہوتے ہیں، چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنی چاہئیں، ہماری سفارش ہے کہ 20 دسمبر سے موسم سرما تعطیلات کریں۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا عمل جاری یے، اومی کرون کے کیسز پاکستان میں تصدیق ہونا شروع ہو چکے ہیں، این سی او سی نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ویکسین جاری رکھنے کی ہدایت دی، تین ہفتوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہوتا، جب سکول کھلیں گے تو اومی کرون پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہو گا،ا ومی کرون خطرناک نہیں البتہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری ہیں۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ 20 دسمبر سے چھٹیاں ہوں تو دوبارہ ادارے کھلنے پر اگر کورونا پھیلے گا تو دوبارہ ادارے بند کرنا پڑ سکتے ہیں، این سی او سی حکام سے معاملہ پر بات کروں گا۔

Facebook Comments