جمعرات 02 مئی 2024

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے شادی کیوں کی ؟ دل کی بات بتا دی

کراچی(دھرتی نیوز)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک سے شادی کا فیصلہ ان کی سادگی سے متاثر ہو کر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے نجی پروگرام میں اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ شرکت کی جس دوران میزبان احسن خان نے ان سے سوال کیا کہ ’’شعیب کی کون سی ایک خوبی کی وجہ سے آپ نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا؟‘‘

احسن خان کے سوال کے جواب میں پہلے تو ثانیہ مرزا نے کہا کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ وقت کے ساتھ لیا جاتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔بعد ازاں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتائی جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے کہا شعیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کے لیے برسوں سے کھیل رہے ہیں اور کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ان کی سادگی وہ خوبی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔

Facebook Comments