بدہ 15 مئی 2024

ٹومس سمیتانکا کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی (دھرتی نیوز) جمہوریہ چیک کے سفیر ٹومس سمیتانکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) میں ہونیوالی ملاقات میں افغانستان میں امداد کے لیے تعاون پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان یورپی یونین میں شامل ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے۔

ملاقات کے دوران جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کےلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments