جمعرات 09 مئی 2024

عمران خان نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات پر رد عمل دینے سے روک دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں اور رہنماوں کو جسٹس وجیہہ الدین کے ب بیانات پر رد عمل دینے سے روک دیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کا اجلاس ہوا جس دوران شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور شہزاد اکبر نے وزیراعظم سمیت تمام شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈنرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوااس لیے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ترجمانوں اور رہنماوں کے اجلاس میں ملک کی توانائی کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا ، ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے عمران خان اور شرکاء کو بریفنگ دی جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے معاہشی اعدادو شمار پر اعتماد میں لیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔عمران خان نے کہا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے الزامات پر بھی گفتگو ہوئی، عمران خان نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر رد عمل دینے سے روک دیاہے اور کہاہے کہ وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا لیکن اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا ، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں ہیں ، ایسی باتوں پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے ملکی خزانہ لوٹا اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔

Facebook Comments