اتوار 05 مئی 2024

جنید صفدر ولیمہ، مہمانوں کو دعوت نامہ کےہمراہ لانے کی ہدایت

لاہور (دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ آج جاتی امراء میں ہونے جارہاہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تاہم مہمانوں کو دعوت میں شرکت کیلئے دعو ت نامہ بھی سامنے لانے کی درخواست کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہمانوں کو داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہوگی۔خیال رہے کہ جنید صفدر کی بارات کی تقریب 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ ان کی ولیمے کی تقریب آج 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوگی۔

Facebook Comments