بدہ 08 مئی 2024

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر سنگین الزام

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم پر براہ راست کرپشن مافیا کی سرپرستی کا الزام عائد کر دیا ، کہا کہ جس دن ان مافیاز کی آمدن بند ہو گئی ، اس دن وزیر اعظم کے اخراجات بند ہو جائیں گے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آٹا ، چینی اور دیگر معاملات میں کرپشن کے باعث ہی وزیر اعظم کے لاہور والے گھر کی تزئین و آرائش کی گئی ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے کل کے انٹرویو میں وزیراعظم نے شریف برادران پر تنقید کی ، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں،ملک میں وزرائے خارجہ اور وفود آرہے تھے اور یہ شریف فیملی پر بات کر رہے تھے، عمران خان 8 سال سے شریف فیملی فوبیا میں مبتلا ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تین بھارتی لڑکوں کو بڑی سزامل گئی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کے دروازے بند ہیں، چینی، آٹا مہنگائی سکینڈل پر بھی کسی نے3سالوں میں کچھ نہیں بولا، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبہ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی، عمران خان کے دل و دماغ میں سیاسی انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنایا، نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں تو چینی 130 روپے کلو نہیں تھی۔

Facebook Comments