جمعہ 26 اپریل 2024

تیونس :سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ تسیرے روز بھی جاری

تیونس( دھرتی نیوز ) تیونس کے صدر کی جانب سے پارلیمنٹ کے اختیارات منجمد کرنے کے احکامات پر سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ تسیرے روز بھی جاری رہا ، سکیورٹی فورسز نے 5 مظاہرین کو گرفتارکرلیا جن میں سے ایک کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

تیونس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق القصرین صوبے میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کیساتھ جھرپیں ہوئیں ، مظاہرین کی جانب سے سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔

واضح رہے کہ تیونس میں جمعکے کے روز صدر قیس سعید کے پارلیمنٹ کے حقوق سلب کرنے کے فیصلوں کی حمایت میں مظاہرہ ہوا تھا جبکہ متعدد مقامات پر فیصلے کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔

تیونس کے صدر اعلان کر چکے ہیں کہ 17 دسمبر 2022 میں قبل از وقت انتخابات تک پارلیمنٹ کے اختیارات منجمد رکھے جائیں گے ، اعلان کے بعد صدر کے فیصلے کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

Facebook Comments