جمعرات 09 مئی 2024

خیبر پختون خواہ :بلدیاتی انتخابات میں شکست وجہ ؟ تحریک انصاف

پشاور(دھرتی نیوز) وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑی اندرونی اختلافات تھے، بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کی صدارت مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعلی و گورنر خیبر پختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے بعض وزراء کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments