جمعہ 26 اپریل 2024

جنید صفدر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ پولو میچ دیکھانے پہنچ گئے

لاہور(دھرتی نیوز )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی اہلیہ کو پولو میچ دیکھانے لے گئے ۔

تفصیل کے مطابق پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ٹیم باڑیز /بی این ٹو نے جیت لیا ،فائنل میں ٹیم ری ماونٹس کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنید صفدر کی اہلیہ کے ہمراہ میچ دیکھنے پہنچے تو نوبیاہتا جوڑے نے میچ بھی دیکھا اور دوستوں سے مبارکبادیں بھی وصول کیں۔

فائنل میں چوتھے چکر تک مقابلہ 5-5 گول سے برابر تھا، پانچویں چکر میں ٹیم باڑیز /بی این ٹو کی ٹیم نے گول کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔ٹیم باڑیز /بی این ٹو کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے 4، حمزہ معاذخان اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ہارنے والی ٹیم ری ماونٹس کی طرف سے عمران شاہد نے2، سوار نعیم، راجا تیمور اور نکلوس نے ایک ایک گول سکور کیا۔لاہور اوپن پولوکا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کے صاحبزادے جنیدصفدر اور ان کی اہلیہ نے بھی میچ دیکھااور شہریوں سے ملاقات کی۔

Facebook Comments