منگل 07 مئی 2024

نوازشریف کی ٹویٹر پر بلدیاتی انتخابات پر مبارک باد، مولانا فضل الرحمان کا جواب

پشاور(دھرتی نیوز) خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی تو جے یو آئی ایف کے سربراہ نے جواب میں ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘‘خیبر پختونخواہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں JUI- F کی شاندار کامیابی پر میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’’

نوازشریف کے پیغام کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘بہت شکریہ میاں نواز شریف صاحب۔جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کےحصول،اس سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔’’

Facebook Comments