اتوار 28 اپریل 2024

آصف زرداری کا اپنی دورحکومت سے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے اہم انکشاف کیا کہ اگر 18ویں ترمیم سے متعلق اپنا ارادہ پہلے ظاہر کر دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا ۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے ، ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ، ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہا کہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو ترقی میں آگے لانے کا ارادہ بھی حکومت میں آنے سے پہلے ظاہر نہیں کیا تھا،اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے، ان سے ملک نہیں چل رہا ،ہم ملک چلا کر دکھائیں گے۔

Facebook Comments