اتوار 28 اپریل 2024

ہمارے پاس ملک کی ترقی کیلئے بہترین پلان ہے، زرداری

مرکز کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ دورِ حکومت میں گیس، کوئلے اور تیل جیسے قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بھی ملک کی معیشت بڑے نقصانات سے گزر رہی ہے، ایسی مشکلات گزشتہ 70 سالوں میں کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جلد اقتدار میں آئی گی، انہوں نے ملک کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، اس پلان کے تحت پاکستان خوشحال اور سرسبز ہوگا، ملک کے شہروں، دیہاتوں اور قضبوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئےانہیں ترقی دی جائے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ملک کو چلانے کی طاقت اور صلاحیت موجود ہے، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی، لوگ سمجھتے تھے کہ انہیں اقتدار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چھوٹے دعوے لیکن بڑے کام کیے ہیں۔

سابق صدر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2008میں اقتدار میں آنے کے بعد انہوں 18 ویں ترمیم کا کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے یہ کیا، اس کے علاوہ بلوچستان کے لوگوں کو حقوق دیے اور شمالی مغربی سرحدی صوبے کو خیبر پختونخوا کا نام دیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آنے سے قبل تمام مقاصد حاصل کرنے کے دعوے کرتے توانہیں اقتدار میں آنے نہیں دیاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں تاریخی کارنامے سر انجام دیے ایسا دیگر حکمران اپنے ادوار میں نہیں کر پائے۔

عمران خان یا ان کی حکومت کا نام لیے بغیر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ درست انداز میں ملک نہیں چلا رہے ہیں،انہوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تباہی سے بچائے گی، کیونکہ یہ ’ہمارا ملک‘ ہے۔

Facebook Comments