اتوار 28 اپریل 2024

شہباز شریف کا عمران خان پر بڑا اور سنگین الزام

لاہور ( دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے گھبرانے اور تبدیلی سرکار کو نکالنے کاوقت اگیا ہے، عمران خان ووٹوں سے نہیں آئےبلکہ انہیں دھکا لگا کر لایا گیا ہے ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے کہاتھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہے، ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایاگیا سب جانتے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کادھڑن تختہ ہونے والا ہے ، آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامور کردیتے ، آج لاکھوں لوگ بےروزگارہوچکے، ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کاجنازہ نکل چکا ہے ، پی کےایل آئی سےشاندارہسپتال پورےپاکستان میں نہیں، عمران نیازی حکومت نےپی کےایل آئی ہسپتال کاجنازہ نکال دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےپنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کودوبارہ بحال کیا،ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیاگیا،ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیاگیا ، ساڑھے 3سال میں ملک کوکس نہج پر پہنچادیا گیا ؟، سیاست بیماروں کوسہولتیں فراہم کرنےکانام ہے۔

Facebook Comments