اتوار 28 اپریل 2024

مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر بن گئے

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر بن گئے ، انہوں نے آج سینیٹ کے اجلاس میں بطور سینیٹر حلف لیا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا کی سیٹ سے 87 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

145 کے ایوان میں سے سینیٹر کیلئے 73 ووٹ درکار تھے ، شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کئے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے شوکت امیر زادہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ بھی سینیٹر کے امیدوار تھے ۔

145 ارکان پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 94 ارکان تھے ، صوبائی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جے یو آئی ف ہے ، جس کے ارکان کی تعداد 15 ، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن کی 7، پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی چار ہے ۔

خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے تین اور مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہے جبکہ چار ارکان آزاد ہیں ۔

Facebook Comments