اتوار 28 اپریل 2024

پیپلزپارٹی سینیٹر رضاربانی کی سول ملٹری بیور وکریسی کو دھمکی

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ شدت پسند ی سے نمٹنے کےلیے اقدامات پر عمل ہوتا تو حالات مختلف ہوتے ، سول ملٹری بیور وکریسی کو پارلیمان کو جوابدہ ہوناپڑے گا۔

سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں ایک مخصوص سوچ کو پروان چڑھایاگیا ،مقامی زبانوں اور ثقافتوں کو دبانے کے لیے باہر کا کلچر لایاگیا ،جب تک مسائل کی جڑ نہ پکڑی جائے چیلنجز آتے رہیں گے ۔شدت پسندگروہوں نے ریاست کی رٹ کوپارہ پارہ کردیا ، شدت پسندگروہوں نے شہروں اورقبائلی علاقوں میں متوازی عدالتیں قائم کی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پارلیمنٹ کو اپنے مقاصد کے لیے نقاب کے طور پر استعمال کرتی ہیں ،طالبان افغانستان میں قوت کے ساتھ جیت کر آئے ہیں، شدت پسندوں کے ساتھ خفیہ معاہدے درست نہیں ۔

Facebook Comments