جمعہ 26 اپریل 2024

نواز شریف کا جلد پاکستان آنے کا عندیہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلد وطن واپسی کا عندیہ دےد یا۔

پنجاب سے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں نواز شریف کی تصویر کیساتھ مسلم لیگ ن کے قائد کی طرف سے کیپشن درج تھی کہ “میں امید کرتا ہوں آپ ( عوام ) سے پاکستان میں جلد ملاقات ہوگی”۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ بھی نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہہ چکے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی جب مرضی ہو گی وہ واپس آجائیں گے ، پارٹی نواز شریف کے ساتھ انصاف کی یقین دہانی چاہتی ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف ہی ہوں گے ، لیکن کسی وجہ سے اگر وہ نہیں ہوتے تو پارٹی کے سینئر ترین رہنما شہباز شریف مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے ۔

Facebook Comments