جمعہ 26 اپریل 2024

آئی سی سی ، سال کے بہترین پلیئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

دبئی (دھرتی نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کے سال کے بہترین پلیئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیاہے جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کےلیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

Facebook Comments