پیر 29 اپریل 2024

نئے سال پر اپنے شہر اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے،ورنہ؟؟؟حسان خاور

لاہور (دھرتی نیوز ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے وارننگ دے دی کہ نئے سال پر اپنے شہر اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے ، شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل بھی ملوث نہ ہوں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہہمارا عزم اپنے معاشرے کو ہر طبقے کے لیے محفوظ بنانا ہے، اسلحے کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے، پبلک مقامات پر ہلڑ بازی، آتش بازی، ون ویلنگ سےزندگی خطرے میں نہ ڈالیں،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، منشیات کا استعمال، سائلنسر نکالنا غیر قانونی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سمیت کسی غیر قانونی سرگرمی پر قانون فوراً حرکت میں آئے گا، شہری غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر دیں، امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کا ساتھ دیں۔

Facebook Comments