جمعہ 13 دسمبر 2024

خوشخبری:بجلی کی قیمت میں کمی …..

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ترجمان نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 99 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے جو اپریل سے جون 2021کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ہے۔

Facebook Comments