وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات
لاہور ( دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملاقات کی ، ملاقات میں حکومتی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ، ملاقات میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات پر مشاورت کی گئی ، گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب اب پاک اتھارٹی کے 1500 منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ، پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو صاف پانی فرہام کرنے کے اقدامات تیز کرنےکی ہدایت کی ، ملاقات میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر شفقت محمود بھی شریک تھے ۔
وزیر اعظم کے ای لنک کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنےپیش ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی
ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ۔
Facebook Comments