ھفتہ 20 اپریل 2024

دو جنوری سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سال 2022کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث دو سے چھ جنوری تک کوئٹہ ، زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

Facebook Comments