منگل 30 اپریل 2024

ارسا میں صوبے کی مشاورت کے بغیر ممبر کا ردوبدل کیا گیا، مرتضیٰ وہاب

ارسا میں صوبے کی مشاورت کے بغیر ممبر کا ردوبدل کیا گیا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ارسا میں صوبے کی مشاورت کے بغیر ممبر کا ردوبدل کیا گیا ہے۔ قانون کہتا ہے اگر کسی ممبر کو ہٹانا ہے تو صوبے کی مشاورت لازمی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قانون کی بار بار بات کرنے والے قانون کی بار بار دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارسا سے متعلق وفاق نے صوبے یا وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

ترجمان حکومت سندھ نے مزید کہا کہ تحفظات دور نہ کیے گئے تو عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments