جمعہ 26 اپریل 2024

پکنک پر موجود دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

پکنک پر موجود دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پرجانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق مقامی لوگوں کے دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

Facebook Comments