اتوار 19 مئی 2024

گوری رنگت کے اشتہارات مسترد کرنے والی پاکستانی اداکارائیں

گوری رنگت کے اشتہارات مسترد کرنے والی پاکستانی اداکارائیں

پاکستان اور بھارت میں گوری رنگت اور خاص طور پر لڑکیوں کی گوری کو ان کی کامیابی، اچھی شخصیت اور اچھی ملازمت حاصل کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

اسی لیے برصغیر پاک و ہند میں کئی دہائیوں سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا کاروبار جاری ہے اور ایسی کریمیں تشہیری مہم پر بھی کروڑوں روپے خرچ کرتی ہیں۔

گوری رنگت کرنے والی کریموں کی کمپنیاں کوشش کرتی ہیں کہ وہ تشہیری مہم کے لیے معروف شخصیات کی خدمات حاصل کریں، اس لیے ایسی کریموں کے اشتہارات میں زیادہ تر شوبز شخصیات دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم پاکستان سمیت بھارت کی بعض ایسی معروف اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے بھاری معاوضے کی پیش کش کے باوجود گوری رنگت کے اشتہاروں میں کام کرنے سے انکار کیا۔

ایسی پاکستانی اداکاراؤں میں صف اول کی اداکارائیں عائشہ عمر، ماہرہ خان، صنم سعید، حریم فاروق اور گلوکارہ مومنہ مستحسن سمیت دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

یہ انکشاف خود مذکورہ اداکاراؤں و گلوکاراؤں نے کیا اور بتایا کہ انہوں نے اچھی پیش کش کے باوجود رنگت گوری کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہیں کیا۔