پیر 20 مئی 2024

شان شاہد نے مہوش حیات کی تصحیح کردی

شان شاہد نے مہوش حیات کی تصحیح کردی

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم اسٹار شان شاہد نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی تصحیح کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے چاند کی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے جیم جاذل کی معروف غزل کے اشعار بھی بطور کیپشن لکھے۔

بے تحاشا ہیں ستارے لیکن ،
چاند بس ایک عدد ہے ، حد ہے !
ساتھ ہی مہوش نے ہیش ٹیگ ’چاند کی آخری رات‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کے جواب میں شان شاہد نے لکھا کہ ہمارے نقطہ نظر سے چاند صرف ایک ہے جبکہ خلا میں بے شمار چاند ، سورج، ستارے، کہکشائیں اور سیارے موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ فلکیات ایک عجیب تجربہ ہے۔

صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں جوابی ردعمل دیکھنے میں آرہے ہیں تاہم محمد فہد ریاض نامی ایک صارف نے تمام سیاروں میں موجود چاند کی تعداد بتائی۔

Facebook Comments