پیر 20 مئی 2024

کورونا کا شکار ندا یاسر کی مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

کورونا کا شکار ندا یاسر کی مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ندا یاسر نے اپنے مداحوں سے اُن کی، اُن کے شوہر اور بیٹی کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل کی۔

ندا یاسر نے کہا کہ ’آپ سب دُعا کریں کہ اِس بار ہماری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئیں۔‘

اِس سے قبل ندا نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا تھا جس میں یاسر نواز نے کورونا میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کورونا کی وجہ سے وہ اے سی میں زیادہ نہیں بیٹھ رہے اور اپنی خوارک میں وہ کلونجی اور وٹامن سی کا استعمال کر رہے ہیں۔‘

یاسر نواز اور ندا میں کورونا کی تصدیق

یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’وہ زنک کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں، دار چینی اور ادرک کی چائے باقاعدگی سے پی رہے ہیں۔‘

لائیو سیشن کے دوران یاسر نواز نے کورونا علامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اُنہیں بخار، جسم میں درد اور کمزوری ہوئی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ مثبت آیا ۔‘

ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید

یاد رہے کہ یاسر نواز ، علیزے شاہ اور نعمان سمیع کا ایک نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل سے ڈرامہ ’میرا دل میرا دشمن ‘ نشر کیا جارہا ہے اور یہ تمام فنکار اُسی ڈرامےکی تشہیر کے لیے ندا کے مارننگ شو میں بطور مہمان آئے تھے جس کے بعد ندا اپنے شوہر اور بیٹی سمیت کورونا کا شکار ہوگئی تھیں۔

Facebook Comments