اتوار 19 مئی 2024

علی ظفر نے پرانی یاد تازہ کردی

علی ظفر نے پرانی یاد تازہ کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کے دلوں میں ایک بار پھر سے اپنے پُرانے گانے ’نہیں رے نہیں‘ کی یاد تازہ کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 2 کے اپنے مقبول ترین گانے ’نہیں رے نہیں ‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے گانے کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے ’نہیں رے نہیں‘ کے چند سطر بھی لکھے۔

کیسی ہے یہ دنیا دیکھو
کیسے کیسے لوگ ہیں یہاں
تُو نے ان کو ہے پہچانا
بولا تھا
نہیں رے نہیں
گلوکار کی جانب سے ماضی کے مشہور گانے کو شیئر کرنے پر مداح ناصر ف خوش ہوگئے بلکہ ’نہیں رے نہیں‘ سے متعلق اپنی رائے بھی دی۔

احمد شیخ نامی مداح نے لکھا کہ ’10پہلے بھی یہ میرا سب سے پسندیدہ گانا تھا اور 10سال بعد 2020 میں بھی ’نہیں رے نہیں‘ میرا پسندیدہ گانا ہے۔‘

یاد رہے کہ علی ظفر نے گانا ’نہیں رے نہیں‘ 2009 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں گایا تھا۔

5 منٹ 11 سیکنڈز پر مشتمل علی ظفر کے اِس گانے کے یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔

Facebook Comments