اتوار 19 مئی 2024

رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں

رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ شیف بن گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابقہ گلوگارہ نے اپنی یوٹیوب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو دم پخت پکانا سکھایا۔

اپنے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کھانا بنانا مشکل نہیں اگر ترکیب ٹھیک ہو۔

کھانابنانا مشکل نہیں اگرترکیب ٹھیک ہو۔”دم پخت” کے دو فائدے ہیں۔ ایک تو یہ سٹِیم پرپکتا ہے دوسرا بہت آسان ہے۔ وزن کم کرنےاور کولسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا۔ اگر بناکر تصویر شئیر کریں گے تو حاصل کرسکتے ہیں حیا بائے رابی کا انہوں نے دم پخت کے دو فائدے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک تو یہ اسٹِیم پر پکتا ہے دوسرا بہت آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنےاور کولیسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا دم پخت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے اگر اس ترکیب کو پوری طرح آزمائیں گے تو بہترین ذائقہ ملے گا۔

رابی پیرزادہ نے مداحوں کو آفر دی کہ اگر وہ ان کی ترکیب پر عمل کرتے ہوئے دم پخت بنا کر تصویر شئیر کریں گے تو رابی کے برینڈ ’حیا بائے رابی‘ کا عبایا حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد رابی پیرزادہ خطاطی، پینٹنگ اور نعت خوانی اور عبایہ کا برینڈ متعارف کروایا تھا تاہم اب وہ پکوان پکانا بھی سکھا رہی ہیں۔

Facebook Comments