پیر 20 مئی 2024

روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دُعاگو

روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دُعاگو

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کے لیے شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے دُعائے صحت کی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر آئی سی یو میں زیرِ علاج روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ روبینہ اشرف جی جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گی۔‘

اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انشاءاللّہ روبینہ اشرف بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔‘

سیمی راحیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دوست کو ہم سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے، اللّہ تعالیٰ روبینہ اشرف کو شفا دے آمین۔‘

معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شگفتہ اعجاز نے بھی روبینہ شاہد کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے پیغامات جاری کیے۔

اِس سے قبل ہمایوں سعید نےٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ﷲ تعالیٰ روبینہ اشرف کو جلد صحت یاب کرے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا تھا۔

Facebook Comments