پیر 20 مئی 2024

حرا مانی کو ماضی یاد آنے لگا

حرا مانی کو ماضی یاد آنے لگا

اداکارہ حرا مانی نے ماضی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ ہاتھ میں بورڈنگ پاس اور کافی کپ لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ’وہ دن یاد آتے تھے ہیں جب میرے ایک ہاتھ میں کافی اور دوسرے ہاتھ میں بورڈنگ پاس تھا۔‘

حرا مانی نے انسٹاگرام کی اگلی پوسٹ میں اپنی دیگر دو تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ حرا مانی نے لکھا کہ ’چلو مان لیتے ہیں کہ بہت جلد یہ وقت بھی گُزر ہی جائے گا۔‘

اداکارہ نے اِس کے علاوہ بھی انسٹاگرام پر اپنی دیگر تصاویر پوسٹ کیں۔

اِس سے قبل انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ سب مجھے بہت پیارے ہیں۔‘

ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک مشہور شعر لکھا تھا۔

جفا جو عشق میں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہیں
ستم نہ ہو تو محبت میں کچھ مزا ہی نہیں

Facebook Comments