منگل 07 مئی 2024

عامر لیاقت کی روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق وضاحت

عامر لیاقت کی روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق وضاحت

مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’روبینہ اشرف کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں‘۔

روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ہماری روبینہ اشرف کے اہلِ خانہ سے بات ہوئی ہے اور وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’روبینہ اشرف کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اداکارہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔‘

دوسری جانب روبینہ اشرف کےخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

روبینہ اشرف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دو روز قبل کلفٹن کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

روبینہ اشرف کےخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook Comments