منگل 07 مئی 2024

والدہ روبہ صحت ہیں، افواہیں پھیلانے سے گریز کریں : بیٹی روبینہ اشرف

والدہ روبہ صحت ہیں، افواہیں پھیلانے سے گریز کریں : بیٹی روبینہ اشرف

عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق نے والدہ کی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ صحت یاب ہو رہی ہیں، افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی صاحبزادی نے اپنی اسٹوری میں سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ براہ کرم میری والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کریں، وہ خیریت سے ہیں۔

والدہ روبہ صحت ہیں، افواہیں پھیلانے سے گریز کریں : بیٹی روبینہ اشرف
مِنا طارق نے لوگوں سے والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے تصدیق کی تھی کہ کہ وہ وبائی مرض کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی متعدد افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔

افواہوں میں کہا گیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاؤں کی درخواست کررہا ہے۔

روبینہ اشرف کی بیٹی کی جانب سے وضاحتی پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے والدہ کی صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات نے بھی روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ہمایوں سعید، ماہرہ خان، منشا پاشا اور ثنا جاوید نے اس حوالے سے ٹوئٹس بھی کیں۔

Facebook Comments