منگل 07 مئی 2024

زائرہ وسیم کا مزاحیہ پیغام مداحوں کو بھا گیا

زائرہ وسیم کا مزاحیہ پیغام مداحوں کو بھا گیا

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم اپنے سوشل میڈ اکاؤنٹس پر احادیث اور قرآنی آیات شیئر کرتی رہی ہیں تاہم حالیہ تنازع کے بعد سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک نیا انداز اپنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ وسیم نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا جس سے ان کے مداح خب محظوظ ہورہے ہیں اور جواب میں وہ بھی مختلف مزاحیہ کمنٹس کررہے ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ ایسا محسوس کررہی ہیں جیسے ان کے خون میں ہیموگلوبن کی نمایاں کمی ہورہی ہے جس سے خون کی کمی کے باعث خطرناک بیماری کا خدشہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

جواب میں زائرہ کی والدہ طنز و مزاح سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم بچپن سے ہمارا خون چُوس رہی ہوں، وہ کہاں گیا؟

زائرہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مداح انہیں بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زائرہ کو ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا تھا، سابقہ اداکارہ نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم جلد ہی دوبارہ فعال کیا۔

Facebook Comments