منگل 07 مئی 2024

کامیڈین شفاعت علی میں کورونا کی تشخیص

کامیڈین شفاعت علی میں کورونا کی تشخیص

پاکستان کے معروف میزبان و کامیڈین شفاعت علی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شفاعت علی نے اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’زندگی میں کچھ مثبتیت کی ضرورت تھی کہ اُسی وقت کورونا نے مجھے کہا کہ ’ہمارے لائق کوئی کام ہے تو بتاؤ۔‘

شفاعت علی نے کہا کہ ’مجھے کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ’اِس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

شفاعت علی کے اِس پیغام پر اُن کے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

اِس سے قبل نامور اداکار و میزبان واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واسع چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں، اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔

Facebook Comments