منگل 07 مئی 2024

میرا کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

میرا کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا کی جانب سے عالمی وبا کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ اِس وقت آپ سب لوگ پریشان اور گھبرائے ہوئے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سب کے گھروں میں کیا ہورہا ہے اور میں آپ کے دلوں کا حال بھی خوب اچھی طرح سے جانتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاءاللّہ اچھا وقت بھی جلد ہی آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ ماہ ہی امریکا سے وطن واپس آئی ہیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی کہ وہ بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آ کر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔

Facebook Comments