اتوار 19 مئی 2024

روبینہ اشرف جلد گھر منتقل ہو جائیں گی، اہلخانہ

روبینہ اشرف جلد گھر منتقل ہو جائیں گی، اہلخانہ

معروف اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیراعلاج ہیں، اہل خانہ کے مطابق جلد ہی انہیں گھر منتقل کردیا جائیگا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق روبینہ اشرف کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر اعلاج ہیں ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چھ روز قبل نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق روبینہ اشرف کی حالت میں بہتری آرہی ہے اور جلد ہی انہیں گھر منتقل کردیا جائے گا۔

اداکارہ کے اہلخانہ نے تمام مداحوں سے ان کی صحت کی جلد بہتری کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments