اتوار 19 مئی 2024

دپیکا پڈوکون کا اپنے والد کے نام پیغام

دپیکا پڈوکون کا اپنے والد کے نام پیغام

بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون نے اپنے والد پرکاش پڈوکون کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دپیکا پڈوکون نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اسکرین کی دُنیا کے پیچھے کے سب سے بڑے ہیرو ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ آپ ناصرف اپنے پیشے میں چیمپیئن ہیں بلکہ ہماری زندگیوں میں بھی چیمپیئن کی حیثیت رکھتے ہیں۔‘

آخر میں اداکارہ نے اپنے والد کو اُن کی 65ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون بھارت کے سابق بیڈمنٹن چمپیئن ہیں جو 1980ء میں دُنیا کے نمبر ون کھلاڑی مانے جاتے تھے اور اُسی سال وہ پہلے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی بنے تھے جنہوں نے’آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپیئن شپ‘ جیتی تھی۔

پرکاش پڈوکون کو بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کی جانب سے خدمات کے عوض لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Facebook Comments