اتوار 19 مئی 2024

سانپ اور چوہے کورونا کا شکار نہیں ہوتے، شہروز سبزواری

سانپ اور چوہے کورونا کا شکار نہیں ہوتے، شہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے تنقید بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرنے والے شہروز سبزواری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

شہروز سبزواری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے خود کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے لکھا کہ ’کورونا وائرس چوہوں اور سانپوں کو متاثر نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگ اِس وائرس سے محفوظ ہیں۔‘

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی

یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد سے اِس جوڑے کو سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اِس جوڑے نے شادی کے بعد سے انسٹاگرام پر اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کیا ہوا ہے اور کوئی بھی اُن کی پوسٹ پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد شہروز سبزواری نے تنقید کرنے والوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدف کنول ان کی اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ نہیں تھیں۔

طلاق کی وجہ صدف نہیں، شہروز سبزواری کی وضاحت

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور سائرہ ایک ذاتی معاملے پر الگ ہوگئے تھے جس کو حل کرنے کی انہوں نے بہت کوشش کی، شہروز نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سائرہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے تاہم وہ دونوں اختلافات کو حل نہیں کرسکے اور مل کر طلاق کا فیصلہ کیا۔

Facebook Comments