اتوار 19 مئی 2024

علی ظفر کی وزیر اعظم سے لاک ڈاؤن کی اپیل

علی ظفر کی وزیر اعظم سے لاک ڈاؤن کی اپیل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔‘

Ali Zafar

@AliZafarsays
Dear PM @ImranKhanPTI, CM @UsmanAKBuzdar. Urging you to consider locking down Lahore for 15 days at least as the entire city has become a hot spot for the virus itself with appx 2 million people infected & growing exponentially putting unbearable pressure on the healthcare system
4,920
2:21 PM – Jun 12, 2020
Twitter Ads info and privacy
769 people are talking about this
علی ظفر نے لکھا کہ ’اِس وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’ہمارے شعبۂ صحت پر اِس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔‘

دوسری جانب علی ظفر نے ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کو کامیڈین شفاعت علی کو میراثی کہنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شفاعت علی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے پر اُن کی جلد صحتیابی کے لیے ٹوئٹر پر دعائیہ پیغام جاری کیا تھا۔

Shafaat Ali
@iamshafaatali
@CMShehbaz testing covid+ is really disturbing news. The guy warned a billion times about his health condition. Wishing him speedy recovery.
1,067
1:59 PM – Jun 11, 2020
Twitter Ads info and privacy
609 people are talking about this
کامیڈین شفاعت علی کے ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نے لکھا تھا کہ ’میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا۔‘

Usman Saeed Basra
@usmansaeedbasra
میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا ,,,, https://twitter.com/iamshafaatali/status/1271004009206296576 …
Shafaat Ali
@iamshafaatali
@CMShehbaz testing covid+ is really disturbing news. The guy warned a billion times about his health condition. Wishing him speedy recovery.
3,374
9:52 PM – Jun 11, 2020
Twitter Ads info and privacy
806 people are talking about this
عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹوئٹ پر علی ظفر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو اِس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔‘

Ali Zafar

@AliZafarsays
Dear Sir @UsmanAKBuzdar….been told he is the official spokesperson for the @GOPunjabPK. Given the office he holds, I leave it up to your kind judgment to decide what the noble thing would be to do. https://twitter.com/usmansaeedbasra/status/1271123252849659906 …
Usman Saeed Basra
@usmansaeedbasra
میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا ,,,, https://twitter.com/iamshafaatali/status/1271004009206296576 …
820
9:00 PM – Jun 12, 2020
Twitter Ads info and privacy
167 people are talking about this
علی ظفر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کسی بھی بحث سے پہلے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میراثی لفظ ’میراث‘ سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی وراثت میں فنی صلاحیتیں ملی ہوں۔‘

گلوکار نے لکھا کہ’افسوس یہ ہے کہ ہمارے یہاں لفظ میراثی کو جاہلیت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔‘

Facebook Comments