اتوار 19 مئی 2024

کراچی: گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز کا چھاپہ

کراچی: گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز کا چھاپہ

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز نے چھاپہ مارتے ہوئے ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کچ کے کنٹینر برآمد کرلیے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام سے ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین گٹکا بنانے کے سامان کے کنٹینر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کسٹمز حکام کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی بھی بر آمد کی گئی ہے، ملزمان خود کوکسٹمز اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ممنوعہ سامان اسمگل کرتے تھے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق برآمد کیے جانے والے سامان میں اسمگل شدہ چھالیہ بھی موجود ہے جبکہ سامان کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

Facebook Comments