اتوار 19 مئی 2024

ن لیگ کی سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی مذمت

ن لیگ کی سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی مذمت

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے فیصلے کے خلاف قرارداد جمع کروائی ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔

متن میں لکھا ہے کہ نیب شریف خاندان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کررہا ہے، نیب صرف اپوزیشن کے احتساب تک محدود ہے، نیب اب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان نیب کےسلیمان شہباز کو وطن واپس لانے کے فیصلہ کو مسترد کرتا ہے اور نیب سے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Facebook Comments