اتوار 19 مئی 2024

سندھ اسمبلی میں محمدﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد پیش

سندھ اسمبلی میں محمدﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد پیش

حضرت محمدﷺ کےنام کے ساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق  قرارداد سندھ اسمبلی میں  پیش کر دی گئی۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

 قرارداد کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، ان کا نام آئے تو اس کے ساتھ خاتم النبیین ضروری طور پر لکھا اور پڑھا جائے۔

صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے قرارداد کی تائید کی جب کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے بھی قرار داد پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی حمایت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب اسمبلی میں بھی ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے مطابق صوبے سے ایسی کتابوں کی اشاعت پر پوری پابندی عائد کی جائے گی جس میں حضرت محمد ﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی ہو۔

Facebook Comments